امریکہ نے دہشت گردپکڑنے کیلئے نقشہ بنالیا
لندن (بیور ورپورٹ) امریکہ نے دہشتگردوں کا تعاقب کرنے کے لیے خفیہ طور پر ایک نقشہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے ایسے تمام دہشتگردوں کو تلاش کیا جاسکے گا جو نامعلوم مقامات پر چھپے ہیں۔ ڈس پوزیشن ماٹریکس کے نام سے تیار کئے گئے اس بلیو پرنٹ نقشے کے ذریعے امریکہ مخالف ان تمام دہشتگردوں کا تعاقب کرنے اور ان کیخلاف آپریشن میں مدد ملے گی جو خفیہ طور پر کسی نامعلوم مقامات پر چھپے ہیں اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کی مطلوبہ فہرست میں شامل ہیں۔ اوبامہ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ مخالف دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو آئندہ مزید ایک دہائی تک توسیع دینے کے بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور یہ منصوبہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ امریکہ اس حوالے سے جو کچھ بھی کرسکتا ہے کرے گا ۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم ہر اس شخص کو قتل کردیں جو ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے تاہم دنیا بھر سے دہشتگردی کیخلاف اقدامات بارے امریکی آواز کے ساتھ آواز ملائی ہے اور ہم آئندہ دس سالوں تک خفیہ آپریشن جاری رکھیں گے۔