امریکہ کی کھلی’قبر‘گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

امریکہ کی کھلی’قبر‘گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
امریکہ کی کھلی’قبر‘گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (بیور ورپورٹ) امریکہ میں ایک ایسا خاموش کمرا ہے جہاں آوازکھو جاتی ہےجس کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے اسے دنیا کا خاموش ترین کمرہ قرار دیا ہے۔ دنیا کا خاموش ترین کمرہ امریکی ریاست منیسوٹا میں پڑا ہے اس کمرے میں اتنی خاموشی ہے کہ انسان اپنے دل کی دھڑکن، سانس لینا اور پیٹ میں کھانا ہضم ہونے کی آوازیں بھی سن سکتا ہے۔ کمرے کا نام انیکوئک رکھا گیا ہے۔ اس میں آواز کی بازگشت نہیں ہوتی کمرے کی دیواریں تین فٹ موٹے ساو¿نڈ پروف فائبر گلاس، سٹیل اور پتھر سے بنی ہیں۔ یہ انوکھا کمرہ ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد آوازیں جذب کر لیتا ہے۔ روئے زمین پر اس سے زیادہ خاموش جگہ کوئی اور نہیں‘ کمرے میں جانیوالا کوئی بھی آواز نہیں سن پاتا جس کی وجہ سے یہاں گھبراہٹ کا احساس ہونے لگتا ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی شخص پینتالیس منٹ سے زیادہ اس کمرے میں نہیں ٹھہر سکتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -