ایک ماہ تک یہ خاتون پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پیتی رہی، نتیجہ کیا نکلا؟ دیکھ کر ڈاکٹرز بھی دنگ رہ گئے
نیویارک(نیوزڈیسک) بیکنگ سوڈا ایک طاقتورچیز سمجھی جاتی ہے۔دانتوں کی صفائی سے لے کر سینے کی جلن تک اس سے دور کی جاسکتی ہے۔اس میں موجود سوڈیم بائی کاربونیٹ سستا ہونے کے ساتھ ہمارے جسم کے لئے بہت زیادہ مفید ہے۔اس کے استعمال کی وجہ سے نہ صرف معدہ ٹھیک طریقے سے کام کرتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے گردے میں پتھری اور مثانے میں سوزش بھی نہیں ہوتی۔بیکنگ سوڈا کی اس افادیت کو دیکھتے ہوئے یہ خاتون ایک ماہ تک بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملاکر پیتی رہی اور ایک ماہ بعد اس کی سینے کی جلن ختم ہوگئی، اس کے جسم میں موجود چربی پگھل گئی اور اس نے اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کیا۔
”اس میں مرغی کہاں ہے۔۔۔؟“ کے ایف سی سے چکن خریدنے کے بعد خاتون نے کمپنی کے خلاف 2 ارب روپے کا مقدمہ دائر کر دیا کیونکہ۔۔۔
اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سینے کی جلن کی شکار تھی اور کئی طرح کی ادویات کے استعمال کے باوجود اسے آرام نہیں آرہا تھا لیکن پھر اس نے روزانہ صبح اٹھ کر ایک چمچ بیکنگ سوڈا کا پانی میں حل کرکے پینا شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس کے سینے کی جلن کم ہونے لگی اور اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگی۔ایک مہینے بعد اس کی سینے کی جلن مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی اور اب وہ بہت پرسکون زندگی گزارتی ہے ۔