دنیا کی پہلی بچی جو دو مرتبہ پیدا ہوئی

دنیا کی پہلی بچی جو دو مرتبہ پیدا ہوئی
دنیا کی پہلی بچی جو دو مرتبہ پیدا ہوئی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بچے ایک ہی بار پیدا ہوتے ہیں اور ان کی سال میں ایک ہی بار سالگرہ منائی جاتی ہے مگر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر پلینوکی ایک بچی بڑی ہو کر اپنی سالگرہ سال میں دو دفعہ منانے کا مطالبہ کر سکتی ہے کیونکہ وہ دو بار پیدا ہوئی ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کا نام لینلی بوئمر ہے۔ جب لینلی اپنی ماں کے پیٹ میں پرورش پا رہی تھی اور ابھی اس کی پیدائش میں 12ہفتے باقی تھے، تو ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کے جسم میں ایک رسولی بن رہی ہے اور اگر اسے باہر نکال کر آپریشن نہ کیا گیا تو اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ چنانچہ ڈاکٹروں نے اس کی ماں مارگریٹ بوئمر کا پیٹ چاک کیا اور لینلی کو باہر نکال کر اس کا آپریشن کیا اور پھر دوبارہ اسے ماں کے پیٹ میں رکھ دیا۔ اس واقعے کے 12ہفتے بعد لینلی کی دوبارہ پیدائش ہوئی۔

کن خواتین کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کا زیادہ امکان ہو تا ہے؟جدید تحقیق میں انتہائی دلچسپ حقیقت سامنے آ گئی

رپورٹ کے مطابق پہلی بار جب ڈاکٹروں نے لینلی کو ماں کے پیٹ سے نکالا اس کا وزن محض آدھ کلو سے کچھ زیادہ تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے 20منٹ ماں کے پیٹ سے باہر رکھا اور اس دوران آپریشن مکمل کرکے دوبارہ واپس رکھ دیا۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے مارگریٹ کو مکمل بیڈریسٹ کی ہدایت کی اور 36ہفتے پورے ہونے پر ہسپتال آنے کو کہا۔ 12ہفتے بعد جب مارگریٹ دوبارہ ہسپتال آئی تو آپریشن کے ذریعے لینلی کی پیدائش کی گئی۔ دوسری بار پیدا ہونے پر لینلی کا وزن لگ بھگ ساڑھے اڑھائی کلوگرام تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...