19 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی نے مالا مال ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی اور بہترین دوست کے ساتھ کیا کیا؟ جواب ایسا کہ انسان کیلئے سوچنا بھی مشکل

19 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی نے مالا مال ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی اور ...
19 ارب کی لاٹری جیتنے والے آدمی نے مالا مال ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی اور بہترین دوست کے ساتھ کیا کیا؟ جواب ایسا کہ انسان کیلئے سوچنا بھی مشکل

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کہتے ہیں کہ دولت کی ہوس انسان کو رشتے ناطے بھلا دیتی ہے۔ اس برطانوی شخص نے اس کا عملی مظاہرہ پیش کر دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اینڈریان بےفرڈ نامی اس شخص نے 2012ءمیں 14کروڑ80لاکھ پاﺅنڈز(تقریباً 19ارب روپے) کی لاٹری جیتی۔ لاٹری جیتنے کے فوری بعد اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت سے منگنی کر لی۔ اس کے بعد اس نے کئی سالوں کی معذور دوست کم ملز اور اس کی بیٹی کو، جو اس کے گھر میں بطور کرایہ دار رہ رہی تھیں، گھر سے نکال دیا۔ انہیں گھر سے نکالنے کے لیے اینڈریان نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اچانک کرائے میں 50فیصد اضافہ کر دیا جو 500پاﺅنڈز سے 750پاﺅنڈز ہو گیا۔ اسے معلوم تھا کہ کم ملز اتنا زیادہ کرایہ ادا نہیں کر سکے گی اور اسے گھر چھوڑنا پڑے گا۔ وہ کم ملز کی آمدنی سے بخوبی آگاہ تھا کیونکہ وہ اسی کی ایک دکان میں ملازمت بھی کر رہی تھی۔

فیس بک پر ایک پوسٹ نے اس خاندان کو اپنے ہر اثاثے سے محروم کردیا، آپ بھی جانئے اور سوشل میڈیا پر یہ غلطی کبھی نہ کریں

54سالہ کم ملز کا کہنا ہے کہ ”میں اور اینڈریان کی بیوی گیلیان اس وقت دوست بنی تھیں جب وہ کیمبرج میں ایک دکان چلاتے تھے۔ ان کی دکان ہمارے گھر کے سامنے تھی۔ وقت کے ساتھ اینڈریان کی بھی مجھ سے دوستی ہو گئی۔ انہوں نے ہمیں اپنے گھر میں بطور کرایہ دار آنے کی پیشکش کی اور ساتھ ہی مجھے نوکری بھی دے دی۔ اس لاٹری نے ان دونوں کا رشتہ اور ہماری دوستی تباہ کر دی ہے۔ اینڈریان نے لاٹری جیتنے کے بعد پہلے اپنی بیوی کو طلاق دی اور پھر ایک روز مجھے اس کا ایک لیٹر مل گیا جس میں اس نے کرائے میں پچاس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس