دی لٹل آرٹ کے زیر اہتمام’’ انٹر نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول ‘‘

دی لٹل آرٹ کے زیر اہتمام’’ انٹر نیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول ‘‘

حسن عباس زیدی

پاکستان میں سینماوں میں نمایاں مقام رکھنے والی سینما چین سینی پیکس اور دی لٹل آرٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول 17سے 22اکتوبر تک کراچی میں موجودسینی پیکس میں جاری رہا۔ فلم فیسٹیول میں 80سے زائد ممالک کی منتخب شدہ 70سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی، تقریب میں ملک بھر سے ساڑھے سات سو سے زائد بچے شریک ہوئے۔ تقریب کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کا تعاون حاصل تھا۔ سینی پیکس اس سال ایک بار پھر دی لٹل آرٹ کے اشتراک سے پاکستان بھر میں بین الاقوامی سطح پر بچوں کے فلم فیسٹیول کا انعقادکررہاہے، فیسٹیول کے لئے ملک بھر سے تقریبا1100فلموں پر مشتمل انٹریز مو صول ہوئی تھیں جن میں سے منتخب شدہ 70فلموں کی نمائش کی گئی۔ یاد رہے کہ اس فیسٹیول کے لیے سینی پیکس کو دنیا بھر سے دل گرما دینے والی پذیرائی ملی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سینی پیکس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ محسن یاسین کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا انقعاد دراصل نوجوانوں کو تفریح کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک سلسلہ ہے، اس فیسٹیول میں نہ صرف نوجوان اپنی صلاحیتوں کا اظہار فلم بناکر کرسکتے ہیں بلکہ دلچسپ سیشنز میں انہیں مزید سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔ فیسٹیول سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سینی پیکس میں جاری انٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کراچی میں فلموں کی نمائش 17سے 22اکتوبرتک کی گئی جبکہ 21سے 26نومبر لاہور، 5سے 11دسمبرراولپنڈی میں جبکہ جنوری اور اس کے بعد حیدرآباداور فیصل آباد میں فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ تقریب میں بچوں کی دلچسپی کو مزید بڑھانے کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد، جبکہ کھانے پینے کے اسٹالز سمیت دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : ایڈیشن 1


loading...