دو دہشتگردوں نے ساڑھے 9بجے حملہ کیا ، 10کے قریب حملہ آور بعد میں داخل ہوئے:زیر تربیت اہلکار

دو دہشتگردوں نے ساڑھے 9بجے حملہ کیا ، 10کے قریب حملہ آور بعد میں داخل ہوئے:زیر ...
دو دہشتگردوں نے ساڑھے 9بجے حملہ کیا ، 10کے قریب حملہ آور بعد میں داخل ہوئے:زیر تربیت اہلکار

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت ایک اہلکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9سے ساڑھے 9بجے کے قریب 2دہشتگردوں نے ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا تھا، جان بچانے کے لئے چھت سے چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریننگ کرنے والااہلکاراپنی جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جس کا کہنا ہے کہ 2دہشتگرد پہلے سے اندر موجود تھے جبکہ 10سے12حملہ آور ٹریننگ سینٹر میں بعد میں داخل ہوئے ، سب نے اپنے منہ پر رومال باندھے ہوئے تھے۔حملہ آوروں کو دیکھتے ہی اہلکار نے چھت پر جا کر باہر چھلانگ لگادی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔زیر تربیت اہلکار انتہائی گھبرایا ہواتھا جس کے باعث وہ ٹھیک سے بات بھی نہیں کر پا رہاتھا۔

دوسری جانب پاک فوج اور ایف سی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن شروع کر دیاہے جبکہ دھماکے کی آوازیں سنے جانے کی بھی متضاد اطلاعا ت موصول ہو رہی ہیں ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...