مرینہ ہومز کا لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی آج آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہوگا

مرینہ ہومز کا لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی آج آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)گھریلو آرائش کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنی مرینہ ہومز کا لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی آج آؤٹ لیٹ کا افتتاح ہورہا ہے ،پاکستان میں مولٹی فوم کے تعاون سے مرینہ ہومز کا باقاعدہ افتتاح آج 25اکتوبر2016ء کو معروف کاروباری مرکز آبپارہ میں ہورہا ہے ،اس حوالے سے مرینہ ہومز کی سیلز ہیڈ ریحانہ راجپوت اور مولٹی فوم کے جی ایم مارکیٹنگ چوہدری عاصم نے بتایا کہ مرینہ ہومز ایک بین الاقوامی کمپنی ہے جو گھریلو آرائش کا سامان تیار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی،اس کمپنی کی تمام اشیاء جن میں بیڈ ،صوفہ سیٹ،ٹیبلز،گھریلو آرائش کا سامان ودیگر شامل ہے دنیا کے مختلف ممالک (اٹلی، ڈنمارک، بیلجیم، پولینڈ، فلپائن،جرمنی،چین اور امریکہ وغیرہ)سے برآمد کیا جاتا ہے،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں پہلی بار مرینہ ہومز کا سامان ڈپلومیٹک انکلیو کے علاوہ کاروباری مراکز میں بھی دستیاب ہوگا جہاں سے خریدار باآسانی وزٹ کرکے اپنی پسند کی اشیا خرید سکیں گے،انہوں نے بتایا کہ پہلے لوگوں کو مرینہ ہومز کی اشیاء کی خریداری کیلئے دبئی و دیگر ممالک کا رخ کرنا پڑتا تھا اب یہ سہولت انہیں انہی کے شہر میں دستیاب ہوگئی ہے۔

مزید :

کامرس -