ای پی ٹی ایل اورٹی سی ایف کا اسلام کوٹ میں اسکول تعمیرکرنے کیلئے معاہدہ

ای پی ٹی ایل اورٹی سی ایف کا اسلام کوٹ میں اسکول تعمیرکرنے کیلئے معاہدہ

لاہور(پ ر) سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاورجین تھر لمیٹڈ جوکہ تھر کے علاقے میں انتھک عمل سے مائننگ اور پاور پلانٹ آپریشن کا کام کررہے ہیں تاکہ انرجی کے بحران پر قابو پایا جاسکے اس کے علاوہ مقامی برادریوں کے لئے بھی مثبت تبدیلیاں حاصل ہوسکیں یہ عمل سٹیزن فاؤنڈیشن کی شراکت سے ہورہا ہے جوکہ ایک مشہور ادارہ ہے جوکہ پورے ملک میں کمیونٹیز کو مفت تعلیم فراہم کررہا ہے۔ SECMC اور TCF نے تھر کے لوگوں کو تعلیمی سہولیات کیلئے گزشتہ سال MOU پر دستخط کئے تھے۔ TCF اسکول ، اینگرو تھر کیمپس جوکہ اسلام کوٹ کی شہری آبادی اور ایریا کے دیگر دیہی آبادی کو ترقی دے۔ EPTL کیمپس کی تعمیر کے لئے تقریباً PKR 230 ملین کا فنڈ فراہم کرنے کے اقدامات کئے ہیں اور اس کے اخراجات اگلے 10 سالوں کے لئے ہے۔ اسلام کوٹ کیمپس جوکہ صحیح اسکول پروجیکٹس کی پلاننگ کررہا ہے تاکہ ایریا میں تعلیمی سہولیات میں اضافہ ہوسکے۔ SECMC کی وسعت کے تحت تعلقہ تھرپارکر کے ہر حصہ میں TCF اسکول کو تعمیر کیا جائے گا۔

مزید : کامرس