کاروباری افراد کا اتحاد کاروباسار دوست اقدامات کو سبوتاڑ نہیں ہونے دیگا : ناصر سعید

کاروباری افراد کا اتحاد کاروباسار دوست اقدامات کو سبوتاڑ نہیں ہونے دیگا : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پچیس لاکھ سے زیادہ چھوٹے بڑے کاروباری افراد کا اتحاد بزنس دوست اقدامات کو سبوتاڑ نہیں ہونے دے گا معاشی سرگرمیوں کو معطل کرکے پاکستان کو کنگال بنانا دشمن کا دیرینہ ایجنڈا ہے گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے اندرون ملک بعض سیاست دان خلفشار پیدا کرکے دشمن کو فایدہ پہنچا رہے ہیں کاروباری طبقہ کسی طور ایسی بے لگام سیاست پر خاموش نہیں رہ سکتا جس کا مقصد دارالحکومت کو بند اور کاروباری سرگرمیاں منجمد کرکے دشمن کے مقاصد کو تقویت دینا ہے ممتاز تاجر رہنما اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید نے آج یہاں پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجر و صنعتکار پر امن ماحول میں کاروبار کرنا اور ہم وطنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم انہو ں نے کہا ہے کہ غریبوں اور عام لوگوں کی ہمدردی کے دعویدار سیاست دان ذاتی مقاصد کے لیے سڑکیں اور شہر بند اور دنگا فساد برپا کرکے کاروبار کرنا مشکل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ناصر سعید نے کہا ہے کہ احتجاج کے حق کے نام پر اسلام آباد کے کاروباری طبقہ اور عام لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ زنی کرنا کسی قانون میں جائز نہیں اس کے علاوہ ناصر سعید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس ہونے کے باوجود شہر بند کرنا دھرنا دینا عوام کے منتخب وزیر اعظم پاکستان اور موقر اداروں کے خلاف دھمکیوں کی زبان استعمال کرنا انصاف کے نظام کا مذاق اور اداروں کو پریشر میں لانے کے ہتھکنڈے ہیں اس لیے لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر نے حکومت اور امن و امان کے ذمہ دار اداروں پر زور دیا ہے کہ جمہوریت کے نام پر جمہوری اور آئینی قدروں کو پامال کرنے والے سیاست دانوں کو آئین و قانون کے دائرہ میں رکھنے کا بندو بست کیا جائے قانون کی اس حد تک بے توقیری نہ ہونے دی جائے کہ زبان درازی کو کامیابی کا معیار بناد یا جائے

مزید :

کامرس -