پی پی ایم اے کی فارما یونٹس میں انسپکشن کے طریقہ کو پرائیو یٹائز کرنے کی مذمت

پی پی ایم اے کی فارما یونٹس میں انسپکشن کے طریقہ کو پرائیو یٹائز کرنے کی مذمت

لاہور(کامرس رپورٹر)گزشتہ روز پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نارتھ زون کی زونل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر محمد طاہر اعظم، چےئرمین پی پی ایم اے نارتھ زون کی صدارت میں ہوا۔دیگرممبران میں چوہدری محمد یوسف علی ، عارف بلال ، نسیم اقبال ، چوہدری امتیاز ، عزیر ناگرہ ، ڈاکٹر اعجاز ناصر، خالدمنیر ، ندیم ظفر ، افتخار حسین عباسی، مبشر جاوید اور سید عدیل حیدرشریک ہوئے۔زونل ایگزیکٹیو کمیٹی نے پنجاب گورنمنٹ کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کی ہے جس میں گورنمنٹ نے فارما یونٹس میں انسپکشن کے طریقہ کو پرائیو یٹائز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مزید کہا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور ڈریپ ایکٹ 2012 میں یہ قانون شامل نہیں ہے۔لہذا پنجاب گورنمنٹ کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے فارما انڈسٹری سے متعلق مختلف مسائل پر بحث کی ۔کمیٹی ممبران نے مستقبل میں فارما انڈسٹری کی بہتری کے لیے سمینار کرنے کی تجویز بھی دیں اور اُن پر عمل کرنے کے منصوبہ بنایا۔ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مزید کہا کہ پاکستان فارما انڈسٹری پاکستان اور دُنیا کے مختلف ممالک میں کوالٹی ادوایات سستی قیمتوں پر فراہم کر رہی ہیں۔

مزید : کامرس


loading...