کاشتکار مکئی کی حفاظت کیلئے مناسب زہروں کا استعمال یقینی بنائیں ، ماہرین زراعت

کاشتکار مکئی کی حفاظت کیلئے مناسب زہروں کا استعمال یقینی بنائیں ، ماہرین ...

راولپنڈی (این این آئی)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گوداموں میں موجود دشمن کیڑے مکئی کی پیداوار کو سخت نقصان پہنچا سکتے ہیں لہٰذا کاشتکار مکئی کی حفاظت کیلئے مناسب زہروں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ انہیں پیداوار کو نقصان کی صورت میں مالی منفعت سے ہاتھ نہ دھوناپڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کی فصل کو تیاری کے بعد چھلیوں یا دانوں کی صورت میں سٹور کرنے کیلئے گوداموں میں لایاجاتاہے تو وہاں موجود دشمن کیڑے 10سے 15 فیصد تک اور بعض حالات میں اس سے بھی زیادہ پیداوار کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کاشتکار اس انتظار میں رہتے ہیں کہ انہیں کوئی کیڑا وغیرہ نظر آئے تو وہ مکئی کی حفاظت کیلئے زہروں کا استعمال کریں یہ بہت بڑی غلطی ہوتی ہے

کیونکہ جس وقت کیڑاکاشتکار کو نظر آتا ہے اس وقت تک اس کی بڑی تعداد خفیہ انداز میں فصل کو نقصان پہنچاچکی ہوتی ہے۔

*****

مزید : کامرس


loading...