سیاسی انار کی معاشی سرگرمیوں کے لیے زہر قاتل کا کردار ادا کررہی ہے :صدر لاہور چیمبر

سیاسی انار کی معاشی سرگرمیوں کے لیے زہر قاتل کا کردار ادا کررہی ہے :صدر لاہور ...

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور رْکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران چین پاکستان اکنامک کاریڈور، سیاسی عدم استحکام، پاکستان کی بیرونی تجارت ، معاشی چیلنجز اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور شیخ محمد آصف، میاں مصباح الرحمن اور سابق نائب صدر ناصر سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ حکومت تاجروں کو حقیقی معنوں میں معاشی قوت سمجھتی ہے اور اس کے مسائل کا حل اْس کی اوّلین ترجیح ہے، کوئی بھی ملک تاجروں کے فعال کردار کے بغیر معاشی ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انارکی پھیلانے والے ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لاہور چیمبر کی تجاویز کو بہت وزن دیتی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان بہترین شراکت داری ہی دیرپا اور مستحکم معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کو فروغ دینے کے لیے حکومت تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ عبدالباسط نے کہا کہ بزنس بینک اکاؤنٹس تک رسائی، کاروباری معاملات میں مختلف سرکاری محکموں کی بے جا مداخلت اور سرکاری اہلکاروں کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال سے تاجر مشکلات کا شکار ہیں، یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سیاسی انارکی معاشی سرگرمیوں کے لیے زہرقاتل کا کردار ادا کررہی ہے اور اس کے اثرات براہِ راست تاجر برادری پر مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کار دنیا میں کہیں بھی سرمایہ کاری کرتے ہوئے سیاسی استحکام کو بالخصوص مدنظر رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے کچھ سیاسی عناصر کو اس کا ادراک نہیں مسلسل کشیدگی پھیلانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصر عالمی سطح پر پاکستان میں بدامنی کا تاثر پھیلاکر اپنے گھناؤنے مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔ عبدالباسط نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرنا اور سب سے پہلے ملک کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کوئی غیرمعمولی بات نہیں لیکن ان کی آڑ میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو منجمند کرنابالکل درست نہیں۔

مزید : کامرس


loading...