کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں439پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں439پوائنٹس کی کمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس )میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار852پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیل کے مطابق پیر کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 439پوائنٹس کی کمی کے بعد 40ہزار852پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں11کروڑ 54لاکھ 3ہزار 190 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5ارب 95 کروڑ59لاکھ82ہزار556روپے تھی۔پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 394کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں63 کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں اضافہ ،311کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کمی اور 20کمپنیوں کے شیئرز کی ویلیو میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید : کامرس


loading...