کاروباری ہفتے کا پہلا روز،ایشیاء کی مرکزی سٹاکس مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا

کاروباری ہفتے کا پہلا روز،ایشیاء کی مرکزی سٹاکس مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ...

ٹوکیو(این این آئی) ایشیاء کی مرکزی سٹاکس مارکیٹس ٹوکیو،ہانگ کانگ اور چین میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان دکھائی دیا ۔ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکئی225 انڈکس میں کھلنے کے چند ہی منٹ بعد 0.13 فیصد یا 22.42 پوانٹس اضافہ ہوا اور انڈکس بریک پر 17,207 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈکس 0.09 فیصد یا 1.22 پوانٹس اضافے کیساتھ 1366.51 پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈکس بھی 0.31 فیصد یا 72.52 پوانٹس اپ رہا

،چین کا بنچ مارک شنگھائی انڈکس 1.29 فیصد اپ کے ساتھ تین ہزار سے زائد کی سطح اور شنزن انڈکس 0.83 فیصد اپ کے ساتھ 2,069.56 پر گیا۔دوسری طرف وال سٹریٹ کا مرکزی ڈو جونز انڈکس اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 100 انڈکس 0.1 فیصد تک ڈاؤن رہے۔

مزید : کامرس