کوئٹہ میں حملے کی پہلے سے اطلاع موجود تھی، دہشتگردوں کو موقع نہیں ملا تو مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ میں حملے کی پہلے سے اطلاع موجود تھی، دہشتگردوں کو موقع نہیں ملا تو ...
کوئٹہ میں حملے کی پہلے سے اطلاع موجود تھی، دہشتگردوں کو موقع نہیں ملا تو مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا: وزیر اعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ شہر میں دہشتگردوں کی اطلاع پر تین چار دن سے سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی ۔ اس ہاسٹل میں زیر تربیت اہلکار ہوتے ہیں اور سکیورٹی موجود تھی۔ دہشتگردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا تو مضافات میں کارروائی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ صورت حال کی خود نگرانی کر رہا ہوں دہشتگردوں کے خلاف ہمارا آپریشن جاری ہے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔کوئٹہ میں حملے کی انٹیلی جنس اطلاع موجود تھی جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پچھلے تین چار دن سے سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ دہشتگردوں کو ہائی سکیورٹی کی وجہ سے شہر میں کارروائی کا موقع نہیں مل سکا اس لیے انہوں نے مضافاتی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -