پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو"مس ویٹ پاکستان"کا آغاز

پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو"مس ویٹ پاکستان"کا آغاز
پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو "مس ویٹ پاکستان "کا آغاز کردیا گیا، پروگرام کا آغاز ہم ٹی وی سے کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 16چینلز پر بھی دکھایا جائے گا۔ پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ویٹ کی برانڈ منیجر ماہا چنگیزی کا کہنا تھا کہ رواں سال پروگرام میں حصہ لینے کے لیے پاکستان بھر سے ایک ہزار سے زائد خواتین کے آڈیشنز لیے گئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ شو میں شامل دوشیزاوں کی خود اعتمادی اور کچھ نیا کرنے کی جستجو ناظرین کو حیرت میں ڈال دے گی ۔ ’’مس ویٹ پاکستان ‘‘کے ججز پینل میں تاپو جویری، (فیشن فوٹو گرافر) ، عائشہ خان، (ٹی وی اور فلم ایکٹر) ، آمنہ شیخ، (ایکٹر /ماڈل) شامل ہیں جبکہ امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے سپر ماڈل فائزہ انصاری کو شامل کیا گیا ہے،شو کی میزبانی کے فرائض اظفر رحمان ادا کررہے ہیں۔ ماہا چنگیزی کا مزید کہنا تھا کہ "مس ویٹ پاکستان "کا سیزن شو موجودہ سے بھی بڑا ہوگا۔
یہ پروگرام اپنے حصہ لینے والوں کی زندگی بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس رئیلٹی شو کی بدولت فیشن کی دنیا کو مزید نئے چہرے اور ٹیلنٹ کی تلاش میں معاونت ملے گی ۔

مزید :

کلچر -