خدا محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ‘ طارق ٹیڈی

خدا محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ‘ طارق ٹیڈی

لاہور (این این آئی ) نامور کامیڈین اداکار طارق ٹیڈی نے کہا ہے کہ خدا محنت کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں انسان کو ضرور دیتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو،اس کی بڑی مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز میں دیگر بے شمار مثالیں ایسی موجود ہیں ۔طارق ٹیڈی نے کہا کہ یہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں اور میں اپنے پرستاروں کو نیک تمناؤں کا تحفہ دیتا ہوں ۔

مزید : کلچر