جیا بٹ 28اکتوبر سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی
لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و پرفارمرجیا بٹ 28اکتوبر سے گوجرانوالہ کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کریں گی۔ڈرامہ میں ان کے علاوہ دیگر نامور فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔جیا بٹ نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج سٹیج کا ماحول بہت بدل گیا ہے میں نے بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتی ۔جیا بٹ نے کہا کہ میں خود کوفلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔میں اپنے خدا کی لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں جس نے شوبز میں مجھے عزت،دولت اور شہرت دی شوبز میں نام کمانا مشکل ہے لیکن اسے برقرار رکھنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
میری پرفارمنس کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔