سینٹرل ایمپلائز یونین پی ٹی وی کے سر پرست اعلیٰ اقبال شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ

سینٹرل ایمپلائز یونین پی ٹی وی کے سر پرست اعلیٰ اقبال شاہین کے اعزاز میں ...
سینٹرل ایمپلائز یونین پی ٹی وی کے سر پرست اعلیٰ اقبال شاہین کے اعزاز میں استقبالیہ

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کی سی بی اے اورپی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے سر پرست اعلیٰ اقبال شاہین کی بوجہ پرموشن یونین سے رخصتی پر پی ٹی وی لاہور سینٹرمیں ایک عظیم الشان استقبالیہ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔بینڈ باجے کے ساتھ بگھی پر بیٹھے یونینسٹ اقبال شاہین اور دیگر مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔اقبال شاہین نے لاہور سینٹر کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاص اور نیک نیتی کی بنیادوں پر بنائی گئی کوئی بھی تنظیم یا جماعت کسی شخصیت کی محتاج نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا مجھے فخر ہے کہ میری جگہ پر کرنے کیلئے آج کئی نوجوان شاہین اس یونین میں موجود ہیں ۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اختلافِ رائے صرف بہتری کیلئے ہونا چاہیئے ، ذاتی مفاد یادوسروں کو نقصان پہنچانے والے اختلافات تنظیموں کی تباہی کا باعث بن جاتے ہیں چیئرمین پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں اقبال شاہین کو ایک بااصول،اوردلائل کے ذریعے اپنی بات منوانے والا یونینسٹ قرار دیا ۔جنرل منیجر لاہور سینٹربشارت خان نے کہا کہ اقبال شاہین اب بھی ملازمین کی خدمت کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے میز کی اس سائیڈ پر تھے اب دوسری سائیڈ پر بیٹھیں گے اور اپنے دلائل سے یونین اور انتظامیہ میں توازن پیدا کریں گے ۔ مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت علی تارڑنے کہااقبال شاہین سے جدائی کا دکھ اپنی جگہ مگر مجھے خوشی ہے کہ اقبال شاہین نے اپنے کارکنان کی تربیّت اس انداز سے کی ہے کہ مجھے اپنی یونین میں شاہین ہی شاہین نظر آتے ہیں ۔انہوں نے ملازمین کے مسائل سے عدم دلچسپی پر ایم ڈی پی ٹی وی سے گلہ بھی کیا ۔یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے اقبال شاہین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مشعل یونین کے ورکرزاور رہنما اگر جسم کی حیثیت رکھتے ہیں تو اقبال شاہین اس کی روح ہے ۔

انہوں نے کہا مشعل یونین کے ارکان ہی ان کے گرویدہ نہیں بلکہ بڑی تعداد میں مخالف یونین کے رہنما بھی ان کے حسنِ سلوک سے متاثر ہو کرمشعل یونین میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ مشعل یونین کو کسی ایک رہنما نے بھی نہیں چھوڑا۔یونین کے چیئرمین میر عجب خٹک نے کہا آج لاہور میں اقبال شاہین کا استقبال دیکھ کرہمارا بھی جی چاہتا ہے کہ اس کی طرح ملازمین کی خدمت کاجزبہ اپنے اندر پیدا کریں ۔تقریب سے پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے رہنماوں جمیل قادری ،اسد گورسی،راجہ سجاد ،چوہدری فاروق ،وسیم گل، اکمل چوہدری اورشبیر احمد خان کھرل نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : کلچر


loading...