فن کسی کی میراث نہیں‘گلوکارہ متیرا

فن کسی کی میراث نہیں‘گلوکارہ متیرا
 فن کسی کی میراث نہیں‘گلوکارہ متیرا

  

لاہور(این این آئی) گلوکارہ و اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں۔ڈگری ڈگری ہوتی ہے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ڈگری نہیںیہ ایک فنی صلاحیت ہے ۔شوبز انڈسٹری میں جتنے بھی نامور فنکار، گلوکار، موسیقار، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے۔ خصوصی گفتگو میں متیرا نے کہا کہ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید : کلچر