انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں مہمان بننے سے انکار

انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں مہمان بننے سے انکار
انوشکا کا کرن جوہر کے شو میں مہمان بننے سے انکار

  


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہدایتکار کرن جوہر نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے لیکن اب انوشکا نے کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کرن جوہر کے مشہور شو’’کافی ود کرن‘‘ میں میزبان بننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی شہ سرخیوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے اور ویرات کوہلی کے معاشقے کے بارے میں کسی قسم کے سوال کا جواب دینے سے کتراتی ہیں ۔

اسی لیے انہوں نے ہدایتکار کرن جوہر کے مشہور ٹی وی شو ’’کافی ود کرن‘‘ کے سیزن 5 میں مہمان بننے سے انکار کردیا ہے جس پر ہدایتکار نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں انوشکا شرما ، ایشوریا رائے بچن ، رنبیر کپور اور فواد خان نے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

مزید : کلچر


loading...