ریڈیو پاکستان لاہور کا اصغر ملک کو بھرپور خراج عقیدت

ریڈیو پاکستان لاہور کا اصغر ملک کو بھرپور خراج عقیدت

لاہور ( فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور نے ملک کے سینئر ترین براڈ کاسٹر ،شاعر اور کالم نگا ر اصغر ملک کی یاد میں خصوصی پروگرام نشر کیاجسکے راوی خورشید علی تھے اس پروگرام میں سینٹرل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان لاہور کے انچارج سید شہوار حیدر،سئینر صحافی خواجہ فرح سعید،سابق انچارج لائبریری ریڈیو پاکستان لاہور اعجاز حسین،صداکار خالد بھٹی،صحافی سیف اللہ سپرااور ڈاکٹر محمود قریشی نے مرحوم کے فن اور شخصیت پر بات کرتے ہوئے انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ اصغر ملک ریڈیو پاکستان کے سب سے سئینیر صداکار تھے جنہوں نے نہ صرف ریڈیو پاکستان کے عروج کو دیکھا بلکہ اس کو اپنی تحریروں میں بھی زندہ رکھا ان کی خدمات لازوال ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اس خصوصی پروگرام میں مرحوم اصغر ملک کی آواز کو بھی شامل کیا گیا جس سے اس کی صوتی اہمیت میں اضافہ ہوا ۔ مرحوم اصغر ملک کی وفات پر نشرہونے والے اس پروگرام کو مدثر قدیر نے تحریر کیا ۔

اور پروڈیوسر کاشف غوری تھے۔

مزید : کلچر


loading...