عمران خان اپنے ایمپائر لے آئیں پھر بھی انگلی نہیں اٹھے گی،عمران نذیر

عمران خان اپنے ایمپائر لے آئیں پھر بھی انگلی نہیں اٹھے گی،عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کے ایمپائر بھی کھڑے کرلے پھر بھی ان کی خواہش پر انگلی نہیں اٹھے گی ،اپنے ورکروں کو طفل تسلیاں تو دے سکتے ہیں لیکن اس بار بھی تیسری قوت کے آنے کا کوئی ارادہ نہیں،احتجاج ان کا پورا حق ہے اور حکومت بھی انہیں یہ پہلے کی طرح حق دے گی لیکن جہاں قانون کی وائلیشن ہو گی وہاں بلا امتیازکٹہرے میں بھی لایا جائیگا، عمران خان یاد رکھیں انہیں سیاست کے لئے لاشیں نہیں ملیں گی۔ہماری حکومت ملکی ترقی کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ن لیگ کی حکومت کا ایجنڈا ترقی اور عوام کی خدمت جبکہ مخالفین صرف انتشار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ضرور لیکن اس کی ایک حد ہو تی ہے،کوئی بھی اپنی منفی سیاست کے ذریعے پاکستان کو بند نہیں کرسکتا،ان کی2014ء بھی انتشار کی سیاست ناکام ہوئی اب بھی ناکام ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی چوہدری شہباز،رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،میاں طارق اور عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے،خواجہ عمران نزیر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے دن رات محنت کررہی ہے 2018ء تک لوڈ شیڈنگ پر مکمل قابوب پالیں گے،ملکی معیشت پہلے سے بہت مضبوط اور آئندہ مزید مضبوط ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...