نیشنل میوزیم آف ٹیکنالوجی کا 29واں سالانہ سائنس میلہ شروع

نیشنل میوزیم آف ٹیکنالوجی کا 29واں سالانہ سائنس میلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) نیشنل میوزیم آف اینڈ ٹیکنالوجی کا 29واں سالانہ سائنس میلہ گزشتہ روز شروع ہو گیا جو 24 تا27اکتوبر تک جاری رہے گا ۔سائنس میلے کا انعقاد میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان اورانجمن برائے تعلیم کے تعاون سے سائنس میوزیم جی ٹی روڈ لاہور کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے ۔صبح 9:00بجے تا 01:00بجے تک جاری میلے میں ملک بھر سے کالجوں اور یو نیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شریک ہیں ۔ میلے کی اختتامی تقریب 27اکتوبر کو ایک بجے منعقد ہو گی جس میں طلبا وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے۔