نرسوں کا نئی بھر تیوں کا مطالبہ،31اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیدی
لا ہور (جاوید اقبال ) صو با ئی دا را لحکومت میں واقعہ مرا کز صحت کی نر سیں میدا ن میں آگئی ہیں اور انہو ں نے محکمہ صحت سے 20ہزا ر نئی نرسیں بھرتی کر نے کا مطا لبہ کر دیا ہے اس سلسلہ میں نرسوں کی ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت کو تین مطا لبا ت پیش کر د ئے ہیں جس کو پوراکر نے کے لئے محکمہ صحت کو 30 اکتوبر کی ڈیڈ لا ئن دی گئی ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مطا لبا ت پو رے نہ ہو ئے تو 31اکتو بر سے تما م ہسپتا لو ں میں ہڑتا ل کر کے ہسپتا ل بند کر دیں گی ۔ ذرا ئع نے بتا یا ہے کہ نر سوں نے حکومت پنجا ب سے مطالبہ کر دیا ہے کے ڈ بلیو ایچ او کی گا ئیڈ لا ئن کے مطا بق ہسپتا لو ں میں نرسوں کی تعدا د بڑھا ئی جا ئے اور اس ضمن میں 20ہزا ر نر سوں کی نئی آسامیا ں منطور کی جا ئیں اور ان پر فورطو ر پر بھرتی کا عمل کیا جا ئے اس حساب سے ہر چا ر بیڈ پر ایک نرس بھرتی کی جا ئے نرسوں کی موجودہ آسامیا ں 17ہزا ر ہیں جن میں 20ہزا ر کا اضا فہ کرتے ہو ئے کل تعداد 37ہزا ر کی کی جا ئے ۔ ڈاکٹروں کے برا بر پروفیشنل الاؤنس دیا جا ئے جو کے 20ہزا ر ما ہوار بنتا ہے اس کو فوری طور پر نرسوں کی ماہانہ تنخواہ میں شامل کیا جا ئے ۔ اسی طر ح نر سوں کا سروس سٹر یکچر پر عمل درآمد کیا جا ئے عمل درآمد نہ ہواتو لاہور میں 31 اکتو بر کو نرسیں ہڑتا ل پر چلی جا ئیں گی اس سلسلے میں یونین ر ہنما عا بد ہ پروین کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مطا لبا ت کے با رے میں سیکرٹری صحت اور مشیر صحت کو آگا ہ کردیا ہے تحری طو ر پر بھی محکمہ صحت کو مرا سلہ جمع کروادیا ہے اب گیند حکومت کے کو رٹ میں ہے ۔ اس پر مشیر صحت سلما ن ر فیق کا کہناہے کہ مذکرا ت کے دروازے کھلے ہیں ہم نے پہلے بھی مسئلے حل کئے اب بھی کریں گے۔