دھرنے والے ایک بار پھر معیشت کمزور کرنا چاہتے ہیں،آزاد تبسم

دھرنے والے ایک بار پھر معیشت کمزور کرنا چاہتے ہیں،آزاد تبسم

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے سے بھی ملک کو 800 ارب کا نقصان ہوا اور اب بھی یہ لوگ ملک و قوم کا نقصان کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، انہیں نہ تو ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہو گا۔

،موجودہ حکومت کے ترقیاتی کام اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، احتجاج کی سیاست کرنے والے عوام کا وقت اور ملک کا سرمایہ ضائع کر رہے ہیں، دھرنے والے عوام پر احتجاجی سیاست کا بوجھ نہ ڈالیں ،دھرنے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آنے والا احتجاج بھی ناکام ہو گا،دھرنے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور آنے والا احتجاج بھی ناکام ہو گا،انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقیاتی سیاست اور احتجاجی سیاست کا مقابلہ ہے ، اس مقابلے میں عوام کی خدمت کرنے والے سرخرو ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت گذشتہ تین سالوں میں مشکلات کے باوجود ملک نے تیزی سے ترقی کی ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ بہت جلد ملک سے اندھیروں کے خاتمے میں کامیاب ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بند ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان تحریک انصاف کی سیاست ضرور بند ہو جائے گی، عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں یہی وجہ ہے کہ عمران کی سول نافرمانی کی اپیل کو اس کے اپنے عہدیداران سمیت عوام نے یکسے مسترد کر دیا

مزید : میٹروپولیٹن 1