پی ایم اے پنجاب کا اجلاس،فیصل آباد کے کنونشن سے اظہار لا تعلقی

پی ایم اے پنجاب کا اجلاس،فیصل آباد کے کنونشن سے اظہار لا تعلقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)پی ایم اے پنجاب کے عہدیداران کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری پی ایم اے ہاؤس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد میں پی ایم اے پنجاب کے نام پر بلائے جانے والے کنونشن سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ پی ایم اے پنجاب کے نام پر کنونشن بلانے کا اختیار صرف صوبائی کونسل کے پاس ہے جس کی منظوری کے بغیر یہ کنونشن غیر قانونی ہے۔ اس کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔