گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ

لاہور(جنرل رپورٹر)بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ 26 سے 27اکتوبر تک لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہو گی۔پروفیسر آغا شبیر علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب ہوں گے ۔ پروفیسر آغا شبیر علی کے مطابق یہ ورکشاپ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سنٹر کے تعاون سے ایل جی ایچ کے بچہ وارڈ میں ہو گی۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے امیدوار ڈاکٹرشرکت کریں گے ۔ ملک کے نامور ڈاکٹر اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور امتحانات کے سلسلے میں اپنی ماہرانہ رائے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...