الحمراء ہال کی سالانہ آمد ن میں کمی پر تحریک التواء کار اسمبلی میں جمع

الحمراء ہال کی سالانہ آمد ن میں کمی پر تحریک التواء کار اسمبلی میں جمع

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے الحمراء ہال کی سالانہ آمد ن میں کمی پر تحریک التواء کار اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔مختلف مدآت میں شخصیات اور اداروں رعاتیں دینے میں لاہور آرٹس کونسل کی آمدنی میں ایک کروڑ 33لاکھ 3ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔قرار داد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا لاہور آرٹس کونسل کے پروگرامز کی فائلوں کا جائزہ لینے کے دوران الحمراء کی سالانہ آمدنی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کے ہال تقریب کیلئے فراہم کیے جاتے ہیں مگر ان کا کرایہ وصول نہیں کیا جاتااور اگر کسی سے کرایہ وصول کیاجاتا ہے تو اس کے کھاتوں میں 50فیصد وصولی ڈالی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1