ریلوے کنسٹرکشن پاکستان(ریل کاپ) کو پہلی بار 28کروڑ روپے کا منافع

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان(ریل کاپ) کو پہلی بار 28کروڑ روپے کا منافع

لاہور(خبر نگار خصوصی) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انور کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ریلوے کنسٹرکشن پاکستان (ریل کاپ)کے بورڈ آف ڈائریکڑز کا سالانہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ریل کاپ کے سالانہ اکاؤنٹس، سالانہ کارکردگی اور جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر عامر نثار چوہدری نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ جس میں بتایا گیا کہ پہلی دفعہ کمپنی نے 28کروڑ روپے منافع کمایا ہے جوکہ پچھلے سال کمائے گئے منافع کے دُگناسے بھی زیادہ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد جاوید انوراور بورڈ آف ڈائریکڑز کے ممبران نے ریل کاپ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم ڈی ریل کاپ اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ بورڈ آف ڈائریکڑزکی طرف سے ریل کاپ کمپنی کے ملازمین کے لئے بونس کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹر کچرہمایوں رشید، منیجنگ ڈائریکٹر ریل کاپ عامر نثار چوہدری سمیت ریلوے اور پرایؤیٹ ممبران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...