ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران سبزہ زار سکیم ‘سمن آباد اور ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں چار غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دیں ۔ پلاٹ نمبرایک‘کیوبلاک سبزہ زار پر بنائے جانے والے گھر کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد عمارت کی اصل شکل تبدیل کر کے وہاں غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کر لی گئی تھیں جنہیں مسمار کر دیا گیا۔

۔ سمن آباد سکیم کے پلاٹ نمبر134کے مالک نے رہائش کی تعمیر کے لئے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکانیں بنانے کے لئے کالم تعمیر کر لئے تھے جنہیں مسمار کر دیا گیا ۔ ہڈیارہ ڈرین کے علاقے میں ایل ڈی اے سے منظوری حاصل کئے بغیر ہی ایک انڈسٹریل بلڈنگ تعمیر کی گئی تھی جس کی دیواریں ‘پلر اور زیر تعمیر بیم مسمار کر دیئے گئے ۔ اسی علاقے میں ایک اور جگہ بغیر اجازت دکانیں تعمیر کی جا رہی تھیں جنہیں مسمار کر دیا گیا