جو ہر ٹاؤن بلاک جی ون کی کمر شل مارکیٹ کے گڑابل پڑے، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

جو ہر ٹاؤن بلاک جی ون کی کمر شل مارکیٹ کے گڑابل پڑے، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

لاہور (اقبال بھٹی)محمد علی جوہر ٹاؤن سکیم کے بلاک جی ون کی کمرشل مارکیٹ کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہونا اور ٹریفک بلاک ہونا معمول بن چکا ہے ،صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے گٹر ہر وقت ابلتے رہتے ہیں، دکاندار اور گاہک اذیت میں مبتلا ہیں ،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مہنگے ترین امریکن سکول ( شو فا ت )سے ملحقہ جی ون بلاک جوہرٹاؤن کی کمرشل مارکیٹ میں گندگی کے باعث ہر وقت بد بو پھیلی رہتی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے ۔گندگی اور بد بو سے سکول کی انتظامیہ بھی پریشان ہے ،اس کے ساتھ ساتھ سڑک پر پانی کھڑ اہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ،اور جب سکول میں چھٹی ہوتی ہے تو پھر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے جس سے بچے گھر دیر سے پہنچتے ہیں ،بچوں کے گھر دیر سے آنے سے والدین بھی پریشان ہوتے ہیں،محمد علی جوہرٹاؤن سکیم کے بلاک جی اور جی ون کی ویلفےئرکمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد اسلم نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جوہر ٹاؤن سکیم کے جی اور جی ون بلاک میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ہم لوگ واسا کے افسران سے ملاقاتیں کر کر کے تھک گئے ہیں مگر ان پر کسی بات کا اثر ہی نہیں ہوتا ، بلکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا سیوریج سسٹم ٹھیک ہے اور سڑکوں کا لیول نیچے ہے آپ لوگ اپنی سڑ کو ں کو اونچاکریں،اس سلسلے میں ہم لوگ سڑکیں بنانے کے لئے سٹی گورنمنٹ کے افسران سے بھی ملے ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ ہمار افیلڈ سٹاف موقعہ چیک کرنے آئے گا مگر تین سالوں میں آج تک ان کا کوئی فیلڈ سٹاف موقع دیکھنے نہیں آیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی بارش ہو یا پھر سیوریج بند ہو جائے تو سارا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے ،جس سے لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے ، اس حوالے سے سٹی گورنمنٹ کے افسران نے کہاکہ بلاک جی اور جی ون کی سڑکوں کی منظوری کے لئے کیس اعلٰی حکام کو بھیجا گیا ہے ،جیسے ہی منظوری ہو گی موقعہ پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...