کرپشن کیخلافمعرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،شاہ زید خان

کرپشن کیخلافمعرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،شاہ زید خان
 کرپشن کیخلافمعرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،شاہ زید خان

  

لاہور (پ ر) انصاف بزنس فورم پنجاب کے صدر شاہ زیدخان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کرپشن کیخلاف معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اب کرپٹ حکمرانوں کیخلاف کارروائی تک واپسی کا کوئی راستہ نہیں ، حکومت نے اسلام آباد دھرنے میں اگر کوئی رکاوٹ ڈالی تو سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرنے کی تیاری کے سلسلہ میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہ زیدخان نے کہا کہ عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی قیادت میں تاجرمتحد ہیں اور لاہور سے تاجروں کا قافلہ عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کی قیادت میں ہی اسلام آباد روانہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف کا احتجاج اور دھرنا روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

مگر کارکن تمام رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1