‘اسٹیٹس کو’’نے ملکی وسائل کی بندربانٹ سے اپنی نسلیں سنوارلیں،فرخ جاوید
لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ ‘‘اسٹیٹس کو’’نے ملکی وسائل کی بندربانٹ اورقومی خزانے کی لوٹ مارسے اپنی نسلیں سنوارلیں جبکہ عام آدمی کی آنے والی نسلوں کو غربت،جہالت ،بھوک کے حوالے کردیا گیا ہے اورحکمرانوں کی کمیشن کیوجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورحکومتی درباری ڈھٹائی کیساتھ ترقی کے نغمے گارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرخ جاوید مون نے کہا کہ اقتدار کی باریاں لینے والوں نے عوام کااستحصال اورملک کو کنگال کردیا ہے اور تمام تروسائل اورسہولیات پرجاگیرداروں اورسرمایہ داروں نے قبضہ کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونومبرتحریک انصاف کی فتح کا دن ہے، عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپٹ حکمرانوں اوران کی کرپشن سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔