این اے124میں رہائشی علاقے کے اوپرسے گزرتے بجلی کے تار ہٹانے کا کام شروع

این اے124میں رہائشی علاقے کے اوپرسے گزرتے بجلی کے تار ہٹانے کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) مسلم لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حلقہ 124 شیخ روحیل اصغر اور صدر یوتھ ونگ خرم روحیل اصغر کی ذاتی دلچسپی سے علاقہ میں رہائشی مکانوں کے اوپر سے گزرتے بجلی کے تار ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کے لیے لیسکو نئے کھمبے نصب کر رہی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اس علاقہ میں جہیز کا سامان دوسری منزل پر چڑھاتے ہوئے بجلی کے تار چھونے سے تین نوجوان جاں بحق ہو گئے تھے۔ صدر یوتھ ونگ (ن) لاہور خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ ہمارا مشن علاقہ مکینوں کی خدمت اور سہولت ہے۔