اسلامی تہذیب کا احیاء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

اسلامی تہذیب کا احیاء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی تہذیب کا احیاء وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ،حکومت نسل نو کو اسلامی تہذیب سے روشناس کروانے کیلئے موثر اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار گذشتہ رو زانہو ں نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم مادیت میں گم ہو کر اپنے اقدار بھلا بیٹھے ہیں گھروں ، تعلیمی اداروں ، عدالتوں ، دفتروں گویا کہ زندگی کہ ہر شعبے میں عریانی ، فحاشی و خرافات نے معاشرے کو تبائی کے دہانے پر گھڑا کر دیا ہے۔

۔انسانی رشتوں کی تمیز ختم ہو گئی ہے، مادر پدر آزاد معاشرے کے اثرات نے نوجوانوں کو گمرائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، فحاشی اورعریانی معاشرے میں عام ہوچکی ہے بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ اکثر اوقات حکومتی سرپرستی میں تقافتی پروگرامات کی آڑ میں ایسے بے ہودہ پروگرام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک اسلامی نظریہ کی بنیا د پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج کا پاکستانی میڈیا مغربی کلچر اور تقافت کا پرچار کرتے ہوئے نوخیز ذہنوں کی تباہی کا سبب بن رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اخلاق باختہ ، غیر اسلامی کلچر ،عریانی و فحاشی کا سد باب کرنے کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1