سکول ٹھیکے پر دینے سے معیار تعلیم بلند نہیں ہو گا،میاں کامران سیف

سکول ٹھیکے پر دینے سے معیار تعلیم بلند نہیں ہو گا،میاں کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق) کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کو ٹھیکہ پر دینے سے معیار تعلیم بلند نہیں ہوگا سکولوں کو ٹھیکہ پر دینے سے اساتذہ کی ملازمتیں داؤ پر لگ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ 541ملین ڈالرز کی دنیا بھر سے آنے والی تعلیم کے نام پر امداد اور31ارب کا تعلیم کے نام پر ورلڈ بنک سے قرض کے باوجود سرکاری سکولوں کو ٹھیکہ پر دینا انتہائی غیر مناسب فیصلہ ہے ۔

تعلیم کے نام پر لیا گیا فنڈز سڑکوں اور میٹرو پر خرچ ہوگا تو قوم کیسے ترقی کرے گی ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ میعار تعلیم بلند کرنے کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کے نقش قدم پر چلا جائے چوہدری پرویز الہٰی نے میٹرک تک مفت کتب فراہم کی تھیں موجودہ حکومت اسے ایم اے تک لے جائے اور طلباء و طالبات کو مفت کتب فراہم کرے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کی بجائے محکمہ تعلیم میں ایسی اصلاحات کی تھیں جس کی وجہ سے پنجاب میں معیار تعلیم بڑھا اور اس کی بین الاقوامی اداروں نے بھی تصدیق کی لیکن موجودہ حکومت کے دور میں معیار تعلیم میں اضافہ کی بجائے مسلسل کمی ہورہی ہے کیونکہ جب تک اساتذہ کے سروں پر پرائیویٹائزیشن کی تلوار لٹکتی رہے گی اور سکولوں کو پرائیویٹ کیا جاتا رہے گا تو اساتذہ کس طر ح دلجمعی سے خدمات سرانجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں حکومت کی غلط تعلیمی پالیسیوں کے باعث جنوبی ایشیاء میں سب سے کم لٹریسی ریٹ پاکستان کا ہے ۔دنیا میں ٹوٹل بجٹ کا 4فیصد تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ پنجاب میں کل بجٹ کا 2فیصد بھی بمشکل تعلیم پر خرچ ہورہا ہ وہ بھی سکولوں کی مرمت اور رنگ و روغن وغیرہ و دیگر امور پر خرچ ہورہا ہے۔