3روزہ پولیو مہم کا افتتاح،16لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

3روزہ پولیو مہم کا افتتاح،16لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان اور ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی نے پاک عرب سو سائٹی نشتر ٹا ؤن میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے گھر گھر جاکر پا نچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے ۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے وہاں پر پو لیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم26اکتوبر 2016 ء تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اورپولیو ٹیموں کی چیکنگ کے لئے سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ کے آفیسرز بھی فیلڈ میں موجود ہیں۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔