پی پی پانا مہ میں ثابت ہو نے والی کر پشن کا حکمرانوں سے حساب چاہتی ہے،میاں ایوب
لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی پی پی پانا مہ میں ثابت ہو نے والی کر پشن کی ایک ایک پا ئی کا حکمرانوں سے حساب چاہتی ہے اور احتساب اب ہر صورت میں ہو کر ہی رہے گا حکمرانوں کو عوام کو جواب دینا ہی پڑے گا ڈنگ ٹپاؤ پالیساں نہیں چلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ پنجا ب میں ضرب عضب کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ یہاں کے حکمران ہیں ۔
جن کو خطرہ ہے کہ اگر آپریشن شروع ہو گیا تو ان کے کر پٹ چہرے مکمل طور پر بے نقاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں آج بھی ضیا ء الحق کی با قیا ت مو جو د ہیں جن کا خاتمہ بہت ضروری ہے پیپلز پارٹی ایسے لوگوں سے عوام کی جان چھڑانا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقاکے لیے سب سے زیا دہ قربا نیاں دی ہیں اور جمہوریت کے پودے کو اپنے لہو سے پروان چڑھایا ہے۔