نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی،زمرد یاسمین

نواز شریف کی قیادت میں ملک نے ترقی کی،زمرد یاسمین

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔ کسی کوکوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہایک جمہوری نظام کے تحت منتخب حکومت کو دھرنوں اور جلوسوں کے ذریعے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کرے۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف تین دفعہ عوام کے ووٹ کے ذریعے ملک کے وزیراعظم بنے۔

،کوئی کھڑکیاں توڑ کر یا دیوارپھلانگ کراقتدار میں نہیں آئے۔حکومت کی تین سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک نے ہرشعبہ میں نمایاں ترقی کی۔وزیراعظم نے ملک کو اقتصادی ترقی کی راہ پر ڈالا۔بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان ۔سکھرموٹروے کاسنگ بنیاد بھی جلد رکھا جائے گا۔بجلی کے منصوبوں میں قائداعظم سولر پارک بہاولپور کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...