سیکرٹری صحت کا سلمان رفیق کے ہمراہ منشی ہسپتال میں چھاپہ، ڈی سی او نے بر یفنگ دی

سیکرٹری صحت کا سلمان رفیق کے ہمراہ منشی ہسپتال میں چھاپہ، ڈی سی او نے بر یفنگ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطا بق عوام الناس کو صحت کی سہو لیات فراہم کر نے کے لیے لاہور شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نجم شاہ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق،ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،وائس چا نسلر فا طمہ میڈیکل کا لج نے اچا نک گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم شاہ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق کو ہسپتال میں جا ری ترقیاتی کا موں کے با رے میں بریفنگ دی اور اُن کو بتایا کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جا ری ہے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نجم شاہ اور خواجہ سلیمان رفیق ہسپتال کی مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال کے واش رومز میں صفائی کو بھی چیک کیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ہسپتال میں ہو نے والے کا موں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کر رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1