اپوزیشن جماعتوں کا کرپشن کے خلاف دھرنا جمہوری عمل کا حصہ ہے،ناصر رمضان

اپوزیشن جماعتوں کا کرپشن کے خلاف دھرنا جمہوری عمل کا حصہ ہے،ناصر رمضان

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ سمیت اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی کرپشن کے خلاف اسلام آباد دھرنا جمہوری عمل کا حصہ ہے پانامہ لیکس زدہ حکمران مسلسل کئی ماہ سے تحقیقات سے فرار کی راہیں اختیار کررہے تھے اور تحقیقات پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگتے تھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو غیر آئینی اور ملک دشمنی ، غیرجمہوری حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے بیان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دھرنا غیر آئینی نہیں بلکہ ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانا، کاروبار کرنا غیر قانونی اور ملک دشمنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1