راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان زندہ باد کنونشن کی تیاریاں مکمل

راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان زندہ باد کنونشن کی تیاریاں مکمل

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ملک گیر ’’ پاکستان زندہ باد کنونشن ‘‘ ہو گا ۔ کنونشن کی تیا ریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ کنونشن میں ملک بھر سے دینی جماعتوں کے قائدین، علماء و مشائخ اور جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان شریک ہونگے۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین ش شاہ نے جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اور تنظیم المدارس اہلسنّت کے ناظم صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن کے موقع پر قومی ایجنڈے کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1