حکومت سے احتساب پر بات ہو سکتی ہے ،دھرنا موخر نہیں ہو گا،یاسمین راشد
لاہور( لیڈی رپورٹر)ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت سے احتسا ب کیلئے توبات ہو سکتی ہے لیکن دھرنے کے موخر کیلئے نہیں ‘کرپٹ حکمرانوں کے احتسا ب اور کر پشن کی سرکوبی کیلئے ریاست اور قانون کی رِٹ منواناپڑ تی ہے‘وزیر اعظم نے خود کوا حتسا ب کیلئے پیش نہ کیا تو 2نو مبر کو دم دم مست قلندر ہو گا‘کارکنان کی گر فتا ر یا ں اورکریک ڈاون حکومت کی سنگین غلطی ہوگی‘یکم دسمبر سے قبل گیس لوڈشیڈنگ شروع ہونے سے چولہے ٹھنڈے ہو جا ئینگے۔اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ؤائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیر اعظم کے احتسا ب سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
حکومت سے ہر طرح کی بات ہو سکتی ہے لیکن دھرنے کے موخر کیلئے نہیں ہوگی کیو نکہ کرپٹ حکمرانوں کے احتسا ب اور کر پشن کی سرکوبی کیلئے ریاست اور قانون کواپنی رِٹ منواناپڑ تی ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے اور اب سردیا ں شروع ہونے سے پہلے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے ہو جا ئینگے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کارکنان کی گر فتاریاں اورکریک ڈاون حکومت کی سنگین غلطی ہوگی اگر وزیر اعظم نے 2نو مبرسے پہلے خود کوا حتسا ب کیلئے پیش نہ کیا تو پھر دم دم مست قلندر ہو گا۔