موجودہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

موجودہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے۔ کوئی معجزہ ہی نواز حکومت کو بچا سکتا ہے۔ جمہوریت نہیں نااہل اور کرپٹ حکومت خطرے میں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر داخلہ پنجاب فرقہ پرست دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی چھوڑ دیں۔قوم نظام اور امام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ عمرا ن خان نہیں نواز شریف جمہوریت کیلئے خود کش بمبار بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کو ئی بیساکھی نواز شریف کو بچا نہیں سکتی۔ قوم کرپٹ حکومت سے نجات کا جشن منانے کی تیاریاں کرے۔ حکومت کے خلاف عوام کا غصہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پیپلز پارٹی ن لیگ کو آکسیجن فراہم نہ کرے۔ کرپٹ ، لوٹ مار ، اقربا پروری اور شخصی آمریت نے جمہوریت کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ استحصالی نظام عوام کی بجائے حکام کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے۔ اشرافیہ کے مفادات موجودہ عوام دشمن نظام سے جڑے ہیں۔ پنجاب میں سکول ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ جعلی جمہوریت سے کرپٹ عوام کو کچھ نہیں ملا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1