آئندہ الیکشن میں خواتین اور معذورافراد کی شرح میں اضافے کے حوالے سے سیمینار

آئندہ الیکشن میں خواتین اور معذورافراد کی شرح میں اضافے کے حوالے سے سیمینار

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں خواتین اور معذور کی شرح میں اضافے کے لیے الیکشن کمیشن کی زیر صدارت آواری ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔خواتین اور معذور افراد کے حق رائے دہی پر الیکشن کمیشن اور یو ای ڈی پی کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ الیکشن کمشن آف پاکستان ظفر اقبال حسین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی جینڈر ٹریننگ نگہت صدیق اور دیگر اعلی حکام سمیت پنجاب کے سینتیس اضلاع کے الیکشن کمشنر بھی موجود تھے۔تقریب میں شرکا کو پاکستان میں الیکٹورل شماریات پر بریفنگ بھی دی گئی۔۔الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں خواتین اور معذور افراد کو حق رائے دہی کے لیے الیکٹرول ورکنگ میں لانا ہو گا۔ نگہت صدیق کا کہنا تھا کہ خواتین اور معذور افراد کی الیکٹرول سسٹم میں شرح کو بڑھانے کے لیے سب کو یکجا ہو کر محروم رہنے والے پاکستانیوں کو ان کا حق دینا ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...