’’پاک بھارت تعلقات اور تنازع کشمیر‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار کل ہوگا
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام ’’پاک۔بھارت تعلقات اور تنازع کشمیر‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار بروز منگل (کل ) صبح 11:30بجے الرازی ہال میں منعقد ہوگاجس میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی،وارسایونیورسٹی پولینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر پیٹر بیلکرووچ و دیگر اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔