اےئر فاؤنڈیشن سکول‘ کینال لنک روڈ‘ تاج باغ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

اےئر فاؤنڈیشن سکول‘ کینال لنک روڈ‘ تاج باغ‘ کا دورہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ

لاہور (اپنے خبر نگار سے)اےئر فاؤنڈیشن سکول‘ کینال لنک روڈ‘ تاج باغ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے ایس او ایس برمن مائز بوائز ہائی سکول‘ فیروزپور روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘لاہور‘یونیک ہائی سکول‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ پرائمری سکول‘ اعوان ٹاؤن‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ اعوان ٹاؤن‘لاہور‘نیشنل ایجوکیٹرز سکول‘ حاجی علم دین والی گلی‘ کاہنہ نو‘لاہور‘گریٹ چانسلر سکول‘ کاہنہ نو‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد529تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...