آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکی تیاریاں عروج پر

آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکی تیاریاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرکے انتظامات جاری و ساری ہیں۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیز الرحمن جالندھری اپنے رفقاء کی ٹیم کے ساتھ چناب نگر پہنچ چکے ہیں۔ ملک بھر سے رضاکاران ختم نبوت اور شمع رسالت کے پروانے قافلوں اور وفود کی شکل میں شرکت کریں گے۔ چناب نگر کے مضافاتی علاقوں اور چنیوٹ شہر کے اہم مقامات کو بینروں اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ۷۲، ۸۲؍ اکتوبر کو مسلم کالونی چناب نگر میں منعقد ہونے والی آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی انتظامی کمیٹیاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ مبلغین ختم نبوت اور کارکنان ختم نبوت مختلف اضلاع سے کانفرنس کی تشہیری و دعوتی مہم سے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی اور مولانا غلام مصطفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شرکاء اور مندوبین کے لئے وسیع و عریض پنڈال تیار کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کی مختلف نشستوں کی صدارت امیر مرکزیہ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، نائب امراء مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی، صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد، اور سید جاوید حسین شا ہ اور صاحبزادہ خلیل احمد کریں گے۔ جب کہ کانفرنس سے تمام مذہبی و دینی قیادت، مبلغین ختم نبوت، زعماء ملت اور متعدد روحانی و سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ کانفرنس کی تمام تر کارروائی سوشل میڈیا اورر انٹرنیٹ پر نشر کی جائے گی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس امت مسلمہ کے قلوب و اذہان میں عشق رسالت کے چراغ روشن کرے گی۔ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کی جدو جہد کے لئے سنگ میل اور فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کے تدارک کے لئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔مزید برآں کانفرنس کی منتظمہ کا اجلاس مولانا اﷲ وسایا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد، مولانا فقیر اﷲ اختر، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا غلام مصطفی، مولانا غلام رسول، مولانا اسحاق ساقی، مولانا مختار احمد، مولانا توصیف احمد، مولانا تجمل حسین، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد اقبال، مولانا خبیب احمد، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد عابد، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا محمد احمد، مولانا محمد امین، مولانا شاہد ندیم، مولانا قاسم سیوطی، مولانا شفیق الرحمن، مولانا الیاس الرحمن، مولانا صغیر احمد، قاری عبیدالرحمن سمیت کئی ایک اراکین نے شرکت کی۔